یو اے ای میں تنخواہوں سے متعلق نیا سخت قانون نافذ، تاخیر پر کارروائی ہوگی

متحدہ عرب امارات میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے متعلق نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت تاخیر پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
اماراتی وزارتِ محنت کے مطابق نجی شعبے کی تمام کمپنیوں کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا لازمی ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی کمپنی مقررہ وقت کے بعد تنخواہ ادا کرتی ہے تو اسے تاخیر تصور کیا جائے گا اور اس پر جرمانے سمیت قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
وزارتِ محنت نے واضح کیا ہے کہ یہ قانون صرف نجی کمپنیوں پر لاگو ہوگا جبکہ سرکاری ادارے اس کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے تاکہ ورکرز کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے بالخصوص غیر ملکی ورکرز کو فائدہ ہوگا جو نجی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں اور بروقت تنخواہوں پر انحصار کرتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں