ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد چین کا ایران سے فاصلہ بڑھنے کا دعویٰ، امریکی مندوب کا بیان

امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ مائیکل والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ دورے کے بعد چین نے ایران کے معاملے پر اپنی پالیسی میں تبدیلی شروع کر دی ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے مائیکل والٹز نے کہا کہ چین نے ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے اور آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کے ٹول یا رکاوٹ نہ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد چین کی جانب سے ایران سے فاصلے بڑھانے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کا وقت اور متن مناسب نہیں۔
چینی سفیر کے مطابق اس وقت تمام فریقین کو سنجیدہ اور نیک نیتی پر مبنی مذاکرات کی طرف لانے کی ضرورت ہے، جبکہ ایسی صورتحال میں قرارداد لانا امن کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں