پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری-پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری-فلسطینی قیدیوں سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر بڑا انکشاف! اسرائیل کے الزامات کی تردید اور عالمی بحث تیز-فلسطینی قیدیوں سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر بڑا انکشاف! اسرائیل کے الزامات کی تردید اور عالمی بحث تیز-پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہونے کے قریب! 25 مئی کو ادارہ نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان-پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہونے کے قریب! 25 مئی کو ادارہ نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان-ملتان سمیت پنجاب بھر میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان-ملتان سمیت پنجاب بھر میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان-ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ! 90 فیصد یورینیم افزودگی پر غور کا اشارہ-ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ! 90 فیصد یورینیم افزودگی پر غور کا اشارہ

تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ شائقین آن لائن ٹکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے خرید سکیں گے۔
سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
ٹکٹوں کی قیمتوں کے مطابق جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیئم 400 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میچ کے لیے وی آئی پی گیلری ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ لاہور میں اقبال اینڈ وی آئی پی ٹکٹ 1000 روپے اور جناح اینڈ وی آئی پی ٹکٹ 1500 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
کارپوریٹ اور ہاسپیٹیلٹی نشستوں کے لیے شائقین کو پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں