Post Views: 53
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی تازہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے نمائندوں کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ تجاویز کا جائزہ لیا ہے، تاہم یہ انہیں کسی صورت قابلِ قبول نہیں لگیں۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کی طرف سے دیا گیا جواب واشنگٹن کے لیے قابلِ قبول نہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
واضح رہے کہ تہران نے اپنی جوابی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی تھیں، تاہم امریکا نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔







