ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکی صدر کے مؤقف کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے اعتراضات اٹھائے۔
عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں امریکی صدر مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کو غلطی سے “آبنائے ٹرمپ” کہہ رہے تھے اور بعد میں اسے اپنی لغزش تسلیم کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک نقشہ بھی شیئر کیا تھا جس میں آبنائے ہرمز کو “آبنائے ٹرمپ” کے نام سے ظاہر کیا گیا، جس پر ایران کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اور تاریخی نام استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز جیسے اہم جغرافیائی خطوں کے ناموں میں تبدیلی یا غلط استعمال ایک سنگین معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے میں غیر ضروری کشیدگی اور تنازعات کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔
Today is Persian Gulf Day in Iran, marking our ancestors' expulsion of Portuguese from Strait of Hormuz 400 years ago.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 30, 2026
POTUS uses the correct term “Persian Gulf", not the Pentagon’s fake version. But calling Hormuz anything else is indeed a "terrible mistake". pic.twitter.com/KcGwj83W2B







