پیوٹن کی 9 مئی کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 9 مئی کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، جسے بین الاقوامی سفارتی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ پیشکش اس گفتگو کے دوران سامنے آئی جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہوئی۔
روسی صدر کے سفارتی مشیر نے بتایا کہ پیوٹن نے یومِ فتح کی تقریبات کے دوران عارضی طور پر لڑائی روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ اس تاریخی دن کو پُرامن ماحول میں منایا جا سکے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو روس میں یومِ فتح نہایت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، جو دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یاد دلاتا ہے۔
روسی صدارتی مشیر کے مطابق اس تجویز پر امریکی صدر کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے اس دن کو مشترکہ تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔
تاہم اس ممکنہ جنگ بندی پر یوکرین کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں