گرپتونت سنگھ پنوں کے بھارت پر سنگین الزامات، سکھوں کے خلاف مظالم کا دعویٰ

خالصتان حامی تنظیم “سکھ فار جسٹس” کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت اور وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں سکھ برادری کو طویل عرصے سے مبینہ طور پر شدید امتیازی سلوک اور مظالم کا سامنا ہے۔
اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت کے بارے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے ریمارکس کو وہ درست سمجھتے ہیں، جن میں بھارت کی صورتحال پر تنقید کی گئی تھی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مختلف ادوار میں سکھوں کے خلاف مبینہ زیادتیاں اور امتیازی پالیسیاں اختیار کی گئیں، جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی سکھ برادری کو معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا ہے۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ خالصتان کے حامی سکھ پنجاب کی آزادی کے حوالے سے عالمی سطح پر ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے امریکا میں موجود بعض ہندو قوم پرست گروہوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں