ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل جاری، مذاکرات ویک اینڈ تک چلیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت تسلی بخش انداز میں جاری ہے اور مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔
ایریزونا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے ایٹمی مواد واپس حاصل کیا جائے گا اور امریکا ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرے گا۔ ان کے مطابق ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مجوزہ معاہدے میں کسی مالی لین دین کی شق شامل نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اہم اور مؤثر شخصیات قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔
امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان ممالک نے بھرپور تعاون اور غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کی جانب سے انہیں کال موصول ہوئی جس میں مدد کی درخواست کی گئی تھی، تاہم اب صورتحال یہ ہے کہ امریکا کو نیٹو کی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ نیٹو کو امریکا کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں