پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا بڑا منصوبہ، 10 اضلاع کیلئے نئی بسوں کی منظوری، ای ٹیکسی اور ای بائیک اسکیم بھی منظور-پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا بڑا منصوبہ، 10 اضلاع کیلئے نئی بسوں کی منظوری، ای ٹیکسی اور ای بائیک اسکیم بھی منظور-عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت

تازہ ترین

عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مارننگ شو میزبان فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ اداکارہ ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کرنے کی عادت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے اور اس پر پیمرا کو نوٹس لینا چاہیے، تاہم سوال یہ بھی ہے کہ خود اخلاقیات کا معیار کہاں رہ گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اداکارہ نے اپنی کم عمر بیٹی کو بھی ساتھ بٹھایا ہوا تھا اور کیمرے کے سامنے اس نوعیت کا انداز اختیار کیا گیا جو قابلِ تشویش ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اللہ سب کو اچھی زندگی عطا کرے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسی حرکات سرعام کی جائیں اور انہیں براہ راست ٹی وی پر نشر بھی کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فضا علی ریٹنگ کے حصول کے لیے اس طرح کا انداز اختیار کرتی ہیں، لیکن یہ دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان مدعو کیا تھا، جہاں ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔ اسی پروگرام میں پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں