پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا بڑا منصوبہ، 10 اضلاع کیلئے نئی بسوں کی منظوری، ای ٹیکسی اور ای بائیک اسکیم بھی منظور-پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا بڑا منصوبہ، 10 اضلاع کیلئے نئی بسوں کی منظوری، ای ٹیکسی اور ای بائیک اسکیم بھی منظور-عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اپنے سرکاری دورے پر آج قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوں گے۔
دوحہ میں وزیرِ اعظم کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم دوطرفہ ملاقات متوقع ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، جسے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے نشر کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
سعودی ولی عہد نے پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات زیر بحث آئے۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں