Post Views: 56
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
بدھ کے روز بازار حصص کا آغاز ہی 4698 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
بعد ازاں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مجموعی طور پر 4918 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران مثبت رجحان اور شاندار تیزی دیکھی گئی تھی۔







