پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کیلئے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کیلئے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سب میرین کیبل کی مرمت کا عمل 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
کمپنی کے مطابق مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے، جس سے صارفین کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے مزید بتایا کہ یہ مرمتی کام بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی معاونت سے کیا جائے گا، تاکہ سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں