ٹرمپ کا ایران پر سخت موقف، جنگ بندی کے باوجود دباؤ جاری رکھنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی موجود ہے، لیکن اس کے باوجود امریکا ایران پر سخت دباؤ کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں معاشی پابندیاں اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔
میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور اسے عالمی منڈی میں اپنا تیل فروخت کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی فوج اور بحری صلاحیتوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، تاہم انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آتا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوپ کے زیادہ مداح نہیں ہیں، خصوصاً ان کے جنگ مخالف بیانات پر انہیں اختلاف ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں