Post Views: 110
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4730 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔







