امریکا ایران مذاکرات ناکام، جے ڈی وینس کا بڑا بیان سامنے آ گیا

جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی شرائط ماننے سے انکار کیا جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔
Islamabad میں مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے Shehbaz Sharif اور Asim Munir کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے قابلِ ذکر کردار ادا کیا۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ پاکستان نہیں بلکہ کچھ بنیادی اختلافات تھے، جبکہ پاکستان نے دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ تقریباً 21 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جن میں مختلف معاملات زیرِ بحث آئے اور امریکا نے نیک نیتی کے ساتھ اپنی تجاویز پیش کیں۔
ان کے مطابق مثبت پہلو یہ ہے کہ ایران کے ساتھ سنجیدہ بات چیت ہوئی، تاہم منفی پہلو یہ رہا کہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ایران کے لیے امریکا کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
نائب امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے امریکی شرائط قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے باعث کوئی معاہدہ کیے بغیر امریکی وفد واپس جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک واضح اور سادہ تجویز کے ساتھ آیا تھا اور اپنی آخری اور بہترین پیشکش دے کر جا رہا ہے، اب فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایرانی وفد کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی نہیں کروائی گئی، جبکہ امریکا کا بنیادی مؤقف یہی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے اپنی ریڈ لائنز واضح کر دی ہیں اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ کن معاملات میں لچک دکھائی جا سکتی ہے اور کن میں نہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ اختلافات کے باوجود مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں