اسلام آباد آمد: امریکی نائب صدر کی خصوصی پرواز کے کال سائن کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جے ڈی وینس کے دورۂ پاکستان کے سلسلے میں آنے والی خصوصی پرواز کے کال سائن سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس فلائٹ کے لیے “SAM095” کال سائن استعمال کیا جا رہا ہے، جو دراصل ایک اسپیشل ایئر مشن کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ کوڈ عموماً امریکی فضائیہ کی ان پروازوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے جن میں صدر یا نائب صدر کے علاوہ دیگر اعلیٰ سطح کے حکومتی یا عسکری حکام بھی شامل ہوتے ہیں۔
عام حالات میں اگر امریکی نائب صدر خود کسی طیارے میں موجود ہوں تو اس پرواز کو “ایئر فورس 2” کہا جاتا ہے، لیکن اس مشن کے لیے “SAM095” کا استعمال اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ ایک وسیع نوعیت کا سرکاری دورہ ہے جس میں مزید اہم شخصیات بھی شریک ہو سکتی ہیں۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق “SAM” سے مراد “اسپیشل ایئر مشن” ہے جبکہ “095” اس مخصوص پرواز کا آپریشنل شناختی نمبر ہے، جو اس کے مشن پلان کے تحت مختص کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جے ڈی وینس اسلام آباد اپنے خصوصی C-32A طیارے کے ذریعے پہنچ رہے ہیں، جو امریکی اعلیٰ قیادت کے لیے استعمال ہونے والا ایک جدید اور مخصوص طیارہ ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں