انجیر دیکھنےمیں خشک خوبانی کی طرح لگتی ہے ۔انجیر سالہا سال سے ختم نہیں ہوتی ۔ صرف گرمیوں کے دنوں میں اس کا استعمال کم ہو جاتا ہے ، جیسے ہی گرمیاں ختم ہوتی ہیں تو انجیر کا استعمال اور مانگ بڑھ جاتی ہے ۔ قرآن کریم اگر اللہ پاک قسم کھا رہا ہے وہ انجیر اور زیتون زیتون ہے، تو اگر اللہ پاک انجیر کی اور زیتون کی قسم کھارہا ہے تو اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ اہم چیز ہے ۔اس میں کس حد تک فوائد چھپے ہیں ۔ آپ اس پھل پر جتنی تحقیق کرتے جائیں اتنی نئی پرتیں کھلتی چلی جائیں گی۔
آئیے اب جانتے ہیں کہ انجیر کے فوائد کیا ہیں ؟
قبض ایسی نامراد بیماری ہے جسے72 بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے ۔ مطلب اگر قبض ٹھیک کر لیں تو72 بیمار یوں سے بندہ بچ جاتا ہے۔ام الامراض کو انجیر ہی ختم کر سکتی ہے ۔
نظام تنفس کے مسائل یعنی ہمارے سانس لینے کے نظام کے جملہ مسائل ان سب کے لیے انجیر کمال چیز ہے۔
جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں ان کے لیے بھی بہت اچھی چیز ہے ۔
جنہیں خشک کھانسی ہو جاتی ہے سردیوں میں ان کے لیے بھی یہ کمال تحفہ ہے۔
جن خواتین میں خون کے سرخ خلیوں کی کمی ہوتی ہے ،ہیموگلوبن کی سطح کم ہوتی ہے۔ ان کے لیے بھی یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔
جن مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی کمی ہوتی ہےیعنی جو تمام قسم کےہارمونز کا جو سردار ہے جسے مردانہ ہارمون بھی کہتے ہیں اس کو بڑھانے کے لیے بے پناہ مفید ہے۔ان کے سارے افعال کے لیے انجیر کمال چیز ہے ۔
انجیر کینسرسے بھی بچاتی ہے ۔
دل کی صحت کےلیے بہت اچھی ہے ۔
وزن کم کرنےمیں بھی بہت معاون ہے۔ اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔
سب سے اہم سوال کہ شوگر کے مریضوں کو،حاملہ خواتین کو یہ کھانی چاہیے یا نہیں؟
اس کے بارے میں سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کو کس طریقے سے کھانا ہے ؟ کتنی مقدار میں کھانا ہے؟
اس کی نارمل خوراک پانچ سے سات دانے ہیں ۔ اس سے زیادہ نہیں کھانے چاہیے ۔اسے کھانے کیلئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نے اس رات کو پانی میں بھگو دینا ہے اور کم از کم 10 سے 12گھنٹے یہ پانی میں بھیگی رہنی چاہیے ۔ صبح خالی پیٹ کھائیں اور جن لوگوں کو شوگر ہے وہ اس کا پانی پودوں کو ڈال دیں اور صرف انجیر کھائیں ۔ مقدار سات دانوں کی بجائے پانچ دانے استعمال کریں اور جن لوگوں کو شوگر نہیں ہے وہ اس کا پانی بھی ساتھ پئیں اور جن خواتین میںہیموگلوبل سطح کم ہے خون کے سرخ خلیات کی کمی ہے وہ خواتین اور وہ مرد جن کا ٹیسٹوسٹیرون کیسطح کم ہو رہی ہے وہ رات کو پانچ سے سات دانے گرم دودھ کے ساتھ کھا لیں۔ سونے سے دو گھنٹے پہلے ایک گلاس گرم دودھ اورپانچ سے سات دانے انجیرکے کھانے ہیں اور اس کے دو گھنٹے کے بعد آپ کو سونا ہے کیونکہ دودھ ہضم ہونے میں ٹائم لیتا ہے۔جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہیں ان کو رات کے بھگوئے ہوئے تین سے پانچ دانے صبح خالی پیٹ دیں۔ جو بالغ افراد ہیں وہ پانچ سے سات دانے کھائیں۔ اس کے علاوہ اب دن کو بھی انجیر کھا سکتے ہیں۔ یہ آپ کو فائدہ دے گی نقصان نہیں دے گی کیونکہ یہ آپ کے پیٹ کو بھرے بھرے ہونے کا احساس دے گی۔ اس کی بہت زیادہ مقدار لینے سے پرہیز کریں ورنہ شوگر کی مقدار بڑھ جائے گی۔
انجیر حاملہ خواتین کے لیے بہت اچھی ہے وہ ضرور کھائیں۔ ان کو فائدہ دے گی۔ ان کاہیموگلوبل سطح بھی بہتر کرے گی اور ان کو بہت توانائی بھی دے گی ۔ اس میں بہت زیادہ وٹامنز ،بہتسی معدنیات موجود ہیں ۔
