برج حمل، Aries weekly horoscope In Urdu
اس ہفتے کی ابتدا گھریلو ذمہ داریوں سے ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ گھر کی تزئین و آرائش مرمتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت ہو سکتی ہے۔ اور گھر کی منتقلی بھی نظر آ رہی ہے۔ اگروالدہ بیمار ہیں تو شفا یابی ملے گی۔ ماضی میں جن چیزوں پر کام کیا تھا اس کے مثبت نتائج مل جانا آپ کے لیے خوشی کا سماں پیدا کرے گا۔ بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع رہیں گے۔ نوکری کو تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں ، اس میں بھی آسانی رہے گی ۔کاروباری افراد کے لیے مصروفیت کا رجحان رہے گا ۔متوقع ہے کسی اہم فتح شخصیت سے بھی ملاقات ہو سکے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ اولاد کی تعلیم و تربیت پر توجہ رہے گی ۔ بچوں کی ازدواجی زندگی کے معاملات بھی کچھ زیر بحث آ ئیں گے ۔ محبت کرنے وا لو ں کی اپنے محبوب سے ملاقات متوقع ہے ، کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔دوستوں سے راز و نیاز کرنے کا موقع ملے گا۔ مستقبل کے حوالے سے بہتر پلاننگ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ افراد جو آن لائن ٹریننگ ,شیئرز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ کے لیے منافع کا رجحان رہ سکتا ہے۔ ہفتے کا اختتام قرض کے معاملات پریشان کریں گے۔ فرض کی ادائیگی میں بھی کچھ مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ صحت کے معاملات کچھ اتنے زیادہ بہتر نظر نہیں آ رہے۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر کسی سے قرض لیا ہے قرض اتارنے میں دشواری محسوس کریں گے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی محسوس کر سکتے ہیںنظر بد جادو ٹوٹنے جیسی چیزیں آپ کو پریشان کریں گی۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے “یا غفور1286دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج ثور،Taurus Weekly Horoscope in Urdu
ہفتے کے آغاز میں اندرون ملک سفر یا کام کی زیادتی بڑھ سکتی ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ رابطے بحال ہوں گے۔ ان سے اگر کوئی کام لینے میں آسانی رہے گی ۔ خاندانی معاملات زیر بحث آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔پڑوسیوں سے ملاقات رہے گی۔ بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے تاخیر پیدا ہو سکتی ہے ۔ اگر کسی چیز میں الجھے ہوئے ہیں،بزرگوں کی مشاورت ضرور حاصل کر لیں ۔ آپ کی پر شایددوسروں کو بھروسہ نہ ہو تو تھوڑا سا آپ کو دلیل کے ساتھ اپنے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مشاورت کا عمل ضرور جاری رکھیے گا ۔ہفتے کا درمیانی حصہ بے روزگار افراد کے لیے بہتر مواقع پیدا کر سکتا ہے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت ہو سکتی ہے۔ روزگار کے معاملات میں تیزی کا رجحان رہے گا ۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ گھر کی تزئین و آرائش کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ آپ کی عزت شخصیت اور توقیر کو سراہا جائے گا۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج ملیں گے ۔ والدہ کی دعائیں آپ کے لیے آسانیاں پیدا کر یں گی،تو بزرگوں کی دعائیںلیں۔ یہ ہفتہ جاتے جاتے آپ کی کسی ایک دیرینہ خواہش کو پورا کر سکتا ہے۔ منافع کا رجحان یا کہیں سے کوئی ایسی مدد مل سکتی ہے جو کسی انعام سے کم نہ ہو ۔بچوں کی صحت کا ضرور خیال رکھیے گا ۔شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں بہتری رے گی۔ محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے یا غفار ؛ 1281 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج جوزہ، Gemini Weekly Horoscope in Urdu
ہفتے کے آغاز میں ہی مالی معاملات اچھے رہینگے۔ باتونی لوگوں کےحوالے سےبھی یہ ہفتہ ثابت ہوگا ۔ آپ لوگوں کو لاجواب کرنے کی کوشش کریں گے تو الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کر کیجیے گا تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو سکے۔ پرانے یا بچپن کے دوستوں سے رابطے کی بحالی رہے گی۔ بزرگوں کے ساتھ مشاورت رہ سکتی ہے۔ رشتے داروں سے ملاقات ہوگی یا رشتہ دار آپ کے کسی کام آ سکتے ہیں۔ اپنی عقل حیثیت شخصیت تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی نا امیدیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کا سفر خوشگوار رہےگا۔ اگر بیماری چل رہی ہے تو کوئی اچھا ڈاکٹر مل سکتا ہے۔ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت کو بڑھائے گا، اتنے مصروف رہیں گے کہ ہو سکتا ہے کہ شایدنیند پوری نہ کر سکیں۔ بیرون ملک سفر میں تاخیرہو گی۔ چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے منافع کا رجحان رہے گا. بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری،بحالی، ان کی مدد کرنے کا موقع ملے گا. خاندانی امور زیر بحث آئیں گے ۔ ہفتےکا درمیانی حصہ آپ کا مصروفیت سے بھرپور گزرے گا. ہفتے کے آخری ایام گھر میں بھرپور گزریں گے. فیملی کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے. دور دراز کے مقام پر رہنے والے افراد اپنی فیملی سے رابطے کو بحال کریں گے. بے روزگار افراد کو کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایا کاری آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ کی عزت شخصیت کو سراہا جائے گا۔ ترقی کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔ شریک حیات مددگار ر ہے گا ۔خریداری کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا ظاہر” 1186 دفعہ اول آخر 14 دفعہ پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج سرطان، Cancer Weekly Horoscope In Urdu
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی حوصلہ مندی ،صحت کے حوالے سے بہتر رہے گا ۔ کچھ نیا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ کسی کام کی ابتدا آپ کے لیے نیک ثابت ہو سکتی ہے۔ اپنے اندر تبدیلی کو محسوس کریں گے اور اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کریں گے ۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔جو شادی شدہ ہیں ان کے ازدواجی زندگی کے معاملات بہتر ہوجائیں گے۔ خریداری کرنے کا موقع ملے گا ۔ آمدن میں اضافہ متوقع ہے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مالی صورتحال کو مزید بہتر کرے گا ۔رشتے داروں سے ملاقات رہے گی ۔اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔ا پنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھائیں گے ۔دوستوں سے رابطے بحال ہوں گے ۔ آپ کے لب و لہجے میں مٹھاس پیدا ہوگی ۔ بزرگوں سے فوائد بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔اگر والد بیمار ہیں تو ان کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہفتے کا اختتام آپ کی مصروفیت کو بڑھا سکتا ہے ۔کسی ضروری کام کے غرض سے اندرون ملک سفر کرنا پڑے گا۔ ذمہ داری بڑھ جانے سے اپنی ذات کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگا ۔ آپ کی نیند پوری ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیتی۔ دوستوں کی آمد ہو سکتی ہے ۔ محبت کرنے والوں کے لیے بہتر ایام ہیں ۔اولاد کی جانب توجہ رہے گی۔ اولاد کی صحت کو لے کر تھوڑے سے فکرمند رہیں گے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا مغنی”1100 بار اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج اسد، Leo Weekly Horoscope In Urdu
اپ کے لئے اس ہفتے کا آغاز اخراجات سے ہو سکتا ہے۔ تنہائی ،اکیلے پن کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ نظر بد جادو ٹونے جیسے اثرات آپ کے معاملات میں بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں ۔حاسدین ،منافق لوگوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ اور ہر بات ہر کسی سے کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔کسی محفل میں موجود ہیں تو اپنے آپ کو پھر بھی اکیلا محسوس کر سکتے ہیں۔ بن بلائے مہمان آپ کے گھر آ سکتے ہیں۔ آپ سےکوئی مالی مد طلب کرے گا ۔خلق خدا کی خدمت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔بیرون ملک سفر کے حوالے سے کوئی اچھی خبر ملے گی۔ اپنی صحت کا خاص طور پر خیال رکھیے گا۔ اگر کسی سے قرض لیا ہے تو اسے اتارنے میں آسانی رہے گی۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہفتے کے درمیانی حصے میں آپ کی شفا یابی اور حوصلہ مندی رہے گی۔ اب وقت ہے کہ کسی بھی کام کی ابتدا آپ کے لیے نیک ثابت رہے گی ۔غیر شادی شدہ افرادکی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں۔ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہینگے ۔ کہیں سے پیسے آ سکتے ہیں۔ ہفتےکا اختتام مالی معاملات میں بہتری پیدا کرے گا۔خاندانی امور زیر بحث آ سکتےہیں اور دوستوں سے بھی ملاقات رہے گی۔ کسی ایسے کام میں مصروفیت رہے گی جس سے آپ کیلئے ایک نیا تجربہ ہو سکتا ہے۔ اندرون ملک سفر خوشگوار رہے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا ذوالجلال والا اکرام”1100دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کیساتھ پڑھیے گا۔
برج سنبلہ، Virgo Weekly Horoscope In Urdu
ہفتے کے آغاز میں کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو نے سے آپ کو خوشی ملے گی۔ دوست مددگار ثابت ہوں گے۔ کاروباری افراد کے لیے ہفتے کی ابتدا میں منافع کا رجحان ہوگا ۔ محنت کا صلہ درست اور مثبت انداز میں مل جا ئے گا۔ محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد منافع کو سمیٹ سکتے ہیں۔ بچوں کی ذمہ داری پوری کرنے کا موقع ملے گا۔روحانیت کا عنصر آپ پر غالب رہے گا، کسی روحانی محفل میں شرکت بھی کر یں گے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ خرچہ بڑھا سکتا ہے۔ قرض اتارنے کے لیے بہتر ایام ہیں ۔ آپ سے کوئی مالی مدد بھی طلب کر سکتا ہے ۔قانونی معاملات میں پیچیدگی رہ سکتی ہے۔آپ پر کوئی جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ اپنی قیمتی چیزوںکی حفاظت کیجئے گا ۔ نوکری پیشہ افراد کیلئے پریشانیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ساتھ کام کرنے والے آپ کے لیے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں ۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیے گا۔ اس ہفتےکا اختتام آپ کو شفایابی کی طرف لے کر جائے گا ۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔ خریداری کرنے کا موقع ملے گا ۔ازدواجی زندگی پرسکون رہے گی۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں۔ اگر کسی سے کوئی بھی کام لینا ہے تو رشتہ دار آپ کے مدد گار رہیں گے۔ دور دراز کے شہروں سے آئے افراد آپ سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔گھر کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھائیے آپ کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھر والے شاید تھوڑا سا ناراض رہیں گے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی طور پر توجہ دیں۔ اس پورے ہفتے صدقہ خیرات دل کھول کر دیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے”یا غنی” 1060 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج میزان،Libra Weekly Horoscope In Urdu
برج میزان والوں کے لیے خوشخبری ہے ،جو بے روزگار ہیں انہیں ہفتے کے آغاز میں بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔اپنی مدد آپ کے تحت بھی آپ اپنے کیرئیر بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ مستقل مزاجی آپ کی شخصیت میں شامل رہے گی ۔ کسی اہم فرد یا شخصیت سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ترقی کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے ۔ماتحت عملہ آپ کے لیے مدد گار رہے گا۔اگر کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو شفا یابی ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، گھر میں مہمان آ سکتے ہیں گھریلو ذمہ داریاں بہتر انداز سے نبھانے کا موقع ملے گا۔ گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی ،گاڑی سواری لینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ دیرینہ خواہش پوری کر سکتا ہے۔ کاروباری معاملات میں منافع کا رجحان ر ہے گا۔ محبت کرنے والے محبوب سے ملاقات کریں گے بہتر ایام رہیں گے۔ اولاد کی ذمہ داری پوری کرنے کا موقع ملے گا بچوں کے ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون دکھائی دیتے ہیں، اور دوستوں سے بھی آپ کو مالی مدد معاونت مل سکتی ہے، کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے ۔لیکن ہفتے کا اختتام آپ کے خرچے کو بڑھائے گا۔ تنہائی کاشکار ہوسکتے ہیں ۔ نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں ،آپ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز سے نہ نبھانے کی وجہ سےچلتی ہوئی نوکری اچانک ختم بھی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی سے قرض لیا ہے قرض اتارنے کے لیے بہرحال بہتر مواقع مل سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا عظیم “1020دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج عقرب،Scorpio Weekly Horoscope In Urdu
سکارپین کا پورا کا پورا ہفتہ الحمدللہ نصیب آوری کا ہفتہ ہے کوشش کریں کہ اس ہفتے کو جتنابہتر بنا سکتے ہیں۔کوئی بھی سیارہ فطرتی طور پہ خراب گھر میں دکھائی نہیں دیتا ماسوائے مشتری کے ۔اپنے مالی معاملات کو بس تھوڑا سا توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔طلبا کے لیے خاص طور پہ تعلیمی امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔خاندانی معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جوکام طویل عرصے سے رکے ہوئے تھے اس ہفتے وہ ہوتے دیکھا ئی دیتے ہیں ۔رزق روزگار کے حصول کے لیے جو افراد بیرون ملک جا رہے ہیں ان کے لیے آسانی رہے گی۔ بے روزگار افراد کو بہتر مواقع ملیں گے۔ کسی اہم حکومتی عہدے دار سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات کا پرسکون ر ہیں گے۔اگر کہیں پر پیسے پھنسے ہیں تو وہ بھی واپس ملیں گے۔ عزت توقیر میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے آپ کی ذات شخصیت کو سراہیں گے ۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی ۔ہفتے کے آخر میں کسی تقریب میں ملاقات متوقع ہے ۔ روحانیت کا عنصر غالب رہے گا۔ ہفتے کےپہلے دو دن اگر کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا ۔ اس حوالے سے کچھ مثبت اشارے آپ کو خوابوں میں مل سکتے ہیں ۔اور کوشش کریں کہ دوستوں کے ساتھ ضرور اپنی بات چیت شیئر کریں۔ امیگریشن کے حوالے سے اگر معاملات چل رہے ہیں تو اس میں بھی آسانی رہے گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا حافظ”989 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالئے گا ۔
برج قوس، Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu
سفر کے دوران اپنی چیزوں کی حفاظت کیجئے گا ۔اجنبی افراد سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں اچانک اضافہ آ سکتا ہے۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیں ،رشتہ دامسائل پیدا کر سکتے ہیں، لیکن سسرال کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے ۔وراثت کے امور زیر بحث آ سکتے ہیں۔ الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کریں ۔ وراثت کے امور زیر بحث آ سکتے ہیں۔ الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کر کیجئے گا۔ آپ کے لبو لہجے میں تلخی دوسروں کی دل آزاری کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ ہفتےکا درمیانی حصہ آپ کے رکے ہوئے کاموں میں تسلسل اور بہتری کو پیدا کرے گا۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں آسانی ہوگی ۔ اندرون و بیرون سفر میں خوشگواری رہے گی۔ آپ کی نیند پرسکون رہے گی ۔کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر معلوم کیجیے گا ۔بہن بھائی مدد گار رہیں گے۔ پڑوسیوں سے اچھے مراسم قائم ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔آپ کے والد آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ والد کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملے گا ۔اس ہفتے کے اختتام میں بے روزگار افراد کے لیے کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایا کاری آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ گھر میں مہمانوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔ گھر کی تزئین و آرائش مرمتی کام کروانے کا موقع ملے گا ۔خاندانی امورزیر بحث آ سکتے ہیں ۔گھر میں کوئی پریشانی چل رہی تھی تو اس کا ازالہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دوستوں سے اچھی ملاقات رہ سکتی ہے۔ اخراجات بھی کچھ حد تک رہیں گے ۔ پہلے دو دن چھوڑ کر باقی پورے ہفتے میں مالی طور پر مستحکم رہیں گے۔ سیر و تفریح گھومنے پھرنے سے گریز کریں۔ یہ ہفتہ سیر و تفریح کے لیے بالکل بھی آپ کے لیے بہتر نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا ا یک نام ہے ” یا قابض”903اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج جدی، Capricorn Weekly Horoscope In Urdu
ایسے جدی برج والے افراد جن کی ابھی تک شادی ،منگنی بیاہ یا کوئی بات چیت نہیں چل رہی تو اس ہفتے کے آغاز میں ہی اس حوالے سے کچھ بہتری پیدا ہو سکتی ہے ۔جو پہلے سے شادی شدہ ہیں آپ کے تعلقات میں بہتری کے امکانات ہیں،جس کی وجہ سے گھر کا ماحول پرسکون رہ سکتا ہے۔ کہیں سے پیسے آنے کی امید کی جا سکتی ہے خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔ گھر سے باہر کھانا پینا ہو سکتا ہے، سیر و تفریح میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ کسی بھی کام کی ابتدا نیک رہے گی۔ شفا یابی ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کسی بھی کام کا آغاز آپ کے لیے نیک ثابت رہے گا۔ دور دراز کے مقام پہ رہنے والے افراد اپنی فیملی سے رابطے کو بحال کریں گے۔ آپ کی شخصیت میں سحر انگیزی کا عنصر موجود ہے جس کی وجہ سے دوسرے آپ سے مشاورت کرنا پسند کریں گے ۔ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے، جلد بازی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اور لب و لہجے میں شیرینی مٹھاس رکھیں ورنہ لڑائی جھگڑا طول پکڑے گا ۔جس کی وجہ سے بات تھانہ کورٹ کچہری تک بھی جا سکتی ہے۔ رشتے داروں سے بھی محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ مالی طور پہ اخراجات کا بڑھ جانا آپ کی بے چینی کو بڑھائے گا ۔نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ افسران بالا یا بزرگوں سے بھی ڈانٹ ڈبٹ ہو سکتی ہے۔ گھر میں کسی بزرگ کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا پڑ سکتا ہے۔ ہفتے کا اختتام آپ کی ان تمام خرابیوں کو ختم کرتا ہوا بہتری کی طرف لے کر جائے گا ، قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں آسانی رہے گی ۔ کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا موخر”846 ٹائم اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبزرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج دلو، Aquarius Weekly Horoscope In Urdu
اپنی صحت پر توجہ دیں ،قانونی معاملات چل رہے ہیں تواپنے وکلاء سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے، کوئی جرمانہ عائد ہو سکتاہے۔ لیکن اگر کسی کے پیسے لوٹانے ہیں تو اس میں دشواری ہو سکتی ہے۔ خرچہ آپ کا بڑھے گا۔ نظر بد جادو ٹونے جیسے اثرات سے آپ متاثر ہو سکتے ہیں ۔اس وجہ سے صدقہ خرا ت دل کھول کر دیجیے گا۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملازمت کے اندر چلنے وا لے معالات آپ کو بے چین کر سکتے ہیں۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی شفا یابی کا ہے، صحت کو بہتر کرے گا۔ ازدواجی زندگی کے معاملات کوپرسکون کرے گا، خریداری کرنے کا موقع ملے گا، کہیں سے پیسے آنے کی امید بھی ہو سکتی ہے۔ سیر و تفریح کے معاملات میں دلچسپی آپ کی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ، کوشش کریں کہ جلد بازی سے گریز کریں اور آپ سے اگر کوئی ناراض اور روٹھا ہوا ہے اس کو منانے کی کوشش کریں گے ۔ہفتے کا اختتام آپ کے اندر ایک نا امیدی کی کیفیت کو پیدا کرے گا ۔کاموں میں تسلسل نہ ہوا آپ کے اندر بے چینی پریشانی کو بھی پیدا کر سکتا ہے۔ ہفتے کے اختتام پر خرچہ نہ چاہتے ہوئے بھی بڑھ جائے گا۔ کسی بیماری کے اوپر یا کسی کی مالی مدد کرتے ہوئے بھی خرچہ ہو سکتا ہے ۔ وراثت کے معاملات سر ابھار سکتے ہیں۔ زمین جائیداد کے معاملات آپ کو پریشان کر سکتے ہیں۔ آپ کی سواری خراب ہو سکتی ہے۔ بے روزگار افراد کے لیے بہرحال یہ ہفتہ اچھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا کبیر “812دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج حوت، Pisces Weekly Horoscope In Urdu
ہفتے کے ابتدا سے ہی آپ کا مزاج عاشقانہ رہے گا۔اچھی موسیقی، غزلیں سننا ،دوسروں کی تعریف کرنا اور اپنی تعریف دوسروں سے کروا تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔جتنی مرضی سردی یا گرمی ہو لیکن آپ کے اندر پیدا ہونے والا ولولہ یا جوش اس کی انتہا محبت پہ نظر آتی ہے ۔تو کسی کی زلف کے اسیر ہوتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔کوئی چہرہ بار بار آپ کی آنکھوں کے سامنے یا آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر کم از کم اپنے آپ کی تعریفیں کرتے ہوئے تو ضرور دکھائی دیتے ہیں۔ کسی تقریب میں شرکت کر یں گے۔ آن لائن ٹر یڈنگ کرنے والے منافع کو سمیٹ سکتے ہیں ،لیکن اس ہفتے کا درمیانی حصہ خرچے کو بڑھا دے گا ۔ آپ کے اندر جو جلد بازی کا عنصرپاہا جاتاہے اس کی وجہ سے آپ کے مسائل کو بڑھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لین دین کے معاملات میں احتیاط کریں بغیر سوچے سمجھے کسی کو بھی پیسےدینا یا لینا پریشانی کو پیدا کرے گا قانونی معاملات میں پیچیدگی کو محسوس کریں گے۔ امیگریشن یا بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے بھی دشواری کو محسوس کر یں گے۔ بہرحال اس ہفتے کا اختتام ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی آپ کی منگنی شادی جو ہے وہ طے پاتی ہوئی یا اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی دکھائی ہے۔ شراکت داروں کے ساتھ اہم نوعیت کے معاملات زیر بحث آ سکتے ہیں۔ ان کی آمدن میں اضافہ متوقع ہے کہیں سے پیسے ملنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ بیرون ملک سفر میں آسانی رہے گی۔ کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایا کاری فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ رہے گا ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے”یا آخر “801 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا پیلے رنگ کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔