Post Views: 40
واشنگٹن: امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللہ Ali Khamenei کے انتقال کے بعد ایران میں کون قیادت کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے ٹیلیفون انٹرویو میں بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ اب ایران میں کون مؤثر انداز میں احکامات جاری کر رہا ہے، تاہم انہوں نے اس رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
اس سوال کے جواب میں کہ آیا یہ شخص ایران کی قیادت کے لیے موزوں ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہاں، میرے خیال میں ایسا ہی ہے اور اس کے لیے کچھ اچھے امیدوار موجود ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ایران میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔







