تہران: ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر Ayatollah Ali Khamenei ہفتے کے روز ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ ان کے دفتر پر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی قیادت کی شہادت پر ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر کے منصب پر فائز تھے اور Ruhollah Khomeini کے انتقال کے بعد ان کے جانشین بنے تھے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں میں سپریم لیڈر کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں ان کی بیٹی، نواسہ، داماد اور بہو بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سپریم لیڈر اپنے رفقا کے ہمراہ ایک زیرِ زمین بنکر میں موجود تھے اور ان کے کمپاؤنڈ پر درجنوں بم گرائے گئے۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کی میت کی تصاویر امریکی حکام کو دکھائی گئیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم Benjamin Netanyahu نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر اب حیات نہیں رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز اور سینئر جوہری اہلکار بھی مارے گئے ہیں، اور ایران کے خلاف کارروائیاں ضرورت پڑنے تک جاری رہیں گی۔
ادھر برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خامنہ ای کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق حالیہ بحری اور فضائی حملوں میں سیکڑوں ایرانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے، جبکہ ایرانی وزیر دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کے بھی مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تاحال ان دعوؤں پر آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔
📹 اعلام خبر شهادت رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران pic.twitter.com/5k68tVkbHN
— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) March 1, 2026
یرانی فوج کا اعلان: سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا

تہران: ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سپریم لیڈر Ayatollah Ali Khamenei کی شہادت کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اور ناقابل قبول اقدام ہے جس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور دشمن کو اس کارروائی کی قیمت چکانا ہوگی۔
واضح رہے کہ ایرانی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں اپنے دفتر میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد ایران میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔






