گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں

تازہ ترین

موبائل گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 11 سالہ بچے نے والد کو قتل کر دیا

پنسلوانیا، امریکہ: ایک 11 سالہ بچے نے موبائل گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ ڈگلس ڈیٹس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، سر پر گولی کا زخم موجود تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بچے کلیٹن کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بچے کی سالگرہ کے دن پیش آیا، جب گھر میں جشن منایا گیا اور کیک کاٹا گیا تھا۔ والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک زور دار آواز سے جاگی اور آتش بازی یا جلنے جیسی بو محسوس ہوئی۔ جب روشنی جلا کر صورتحال دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ خون تھا۔ اسی دوران بچہ کلیٹن کمرے میں آیا اور چیخا کہ “میں نے ڈیڈی کو مار دیا ہے”۔
پولیس دستاویزات کے مطابق بچے نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ والد کی ہدایت کے خلاف غصے میں تھا کیونکہ اس نے اسے سونے کے لیے کہا اور موبائل گیم چھین لی۔ بچے نے بتایا کہ اسے والد کی دراز کی چابی مل گئی، جس سے اس نے الماری میں موجود سیف کھولا، پستول نکالی اور والد کے بستر کے قریب فائر کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ والدہ کو گھر میں اسلحہ ہونے کا علم تھا، لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ چابی کہاں رکھی گئی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں