آج کی تاریخ

قمر درعقرب،نومبر کی ان د و خطرناک تاریخوں میں یہ کام ہرگز نہ کریں

Mon in Scorpio, Effects on All zodiac Sign Aries To Pisces

نومبر کے مہینے میں قمر در عقرب کی تاریخوں میں آپ جنتا احتیاط کریں آپ کے لیے اتنا ہی فائدہ ہوگا ۔ماہرین علم نجوم کے مطابق قمر در عقرب اس وقت کو کہتے ہیں جب چاند سکارپیو یعنی برج عقرب میں ہوتا ہے ۔ان تاریخوں کیلئے صدقات اور وظائف بھی ہیں ،جن سے آپ کی مشکلات میں کمی آئے گی ۔ان ایام میں خاص طور پہ کوئی نیا کام اگر شروع کرنے والے ہیں توایسا کرنے سے بالکل گریز کریں ۔اگر کوئی منصوبہ شروع کرنے والے ہیں یا اس منصوبے کے حوالے سے معماملات طے کر رہے ہیں تو ان دو دنوں میں احتیاط کریں ، سفر با حالت مجبوری کر لیں ۔جبکہ نکاح کی تاریخیںان دو دنوں میں کبھی نہ رکھیے گا۔ اس مہینے میں قمر در عقرب نومبر کی14 اور15 تاریخوں میں آئے گا۔ جبکہ 16 تاریخ کو ختم ہوجائے گا ۔ جو کا م بہت ضروری ہیں آپ ان دونوں دنوں سے پہلے کر لیں۔ان دو تاریخوں میںکم از کم100 گرام چاول پرندوں کو ڈال دیں اورتھوڑا سا دودھ بلی یا کتے کے آگے رکھ دیں۔ اور اگر ان چیزوں کی مقدار زیادہ ہے تو یہ دودھ اور چاول کسی انسان کو دے دیں جو سب سے خوبصورت صدقہ ہے۔ قمر در عقرب کی تاریخوں کا وظیفہ بہت آسان ہے ۔
اول و آخر درود ابراہیمی 3مرتبہ
سو مرتبہ مکمل استغفار
سومرتبہ آیت کریمہ
سو مرتبہ یا حیُ یا قیوم پڑھ لیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں