آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین نے صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال جبکہ فلسطین کی نمائندگی پاکستان میں متعین سفیر نے کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک تھے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے آئندہ 30 دنوں میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘ قائم کیا جائے گا جو اس تعاون کو عملی جامہ پہنانے میں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت جدید طبی شعبوں میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دونوں ممالک انٹروینشنل کارڈیالوجی، آرگن ٹرانسپلانٹ، آرتھوپیڈک سرجری، اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ، برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے ساتھ ساتھ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور دواسازی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ مشترکہ تحقیق اور عوامی صحت کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کے لیے معیاری صحت سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔ فلسطین کے سفیر نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں