چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

قطر پر حملے کا حکم کس نے دیا؟ ٹرمپ نے اصل راز کھول دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ فضائی حملہ نہ امریکا کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اسرائیل کے مقاصد کے لیے مفید۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ “قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔”
وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے قطری حکام کو اسرائیلی حملے سے پہلے اطلاع دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ “قطر کو کسی حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، امریکی حکام کی کال دھماکوں کے بعد موصول ہوئی۔”

شیئر کریں

:مزید خبریں