خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

ڈھاکا میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 27 ہلاکتیں، درجنوں زخمی

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ایک ہائی اسکول پر گرنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں 25 کم عمر طلبہ اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 170 کے قریب پہنچ گئی ہے، جن میں بیشتر بچے شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایف-7 ماڈل کا تربیتی جیٹ طیارہ پرواز کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ نے آخری لمحے تک کوشش کی کہ طیارے کو آبادی سے دور لے جائے، لیکن بدقسمتی سے طیارہ سیدھا اسکول کی عمارت سے جا ٹکرایا۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
واقعے کی مکمل چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ طیارے میں خرابی کی وجوہات کیا تھیں اور کہیں کوئی کوتاہی تو نہیں ہوئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں