لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

یونیورسٹی طالبہ سے 2 سال تک زیادتی، شادی کا جھانسہ دینے والا گرفتار

لاہور میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر دو سال تک جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، اعلیٰ حکام کی جانب سے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کی ہدایت دی گئی، جس پر قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو حراست میں لے لیا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بابر کی متاثرہ لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، جس کے بعد وہ شادی کا جھانسہ دے کر اسے دو سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ اس دوران وہ لڑکی کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا اور تشدد بھی کرتا رہا۔
ملزم کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرم کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں