آج کی تاریخ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پاکستان سپر لیگ 10 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
فرنچائز کے مطابق میتھیو شارٹ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے۔
پاکستان آمد کے بعد ان کی صحت یابی کی صورتحال حوصلہ افزا تھی، تاہم حالیہ دنوں میں دوبارہ تکلیف محسوس ہونے کے بعد انہیں ایونٹ سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل ماہرین نے باہمی مشاورت سے میتھیو شارٹ کی دستبرداری کا فیصلہ کیا۔
فرنچائز کے مطابق وہ اب آسٹریلیا واپس روانہ ہو چکے ہیں جہاں کرکٹ آسٹریلیا کی زیر نگرانی ری ہیب مکمل کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں