نہانا ہماری فطرت کا حصہ ہے، لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ نہانے کا بہترین وقت کب ہے، کیونکہ بہت سے لوگ اس بارے میں معلومات نہیں رکھتے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مخصوص اوقات میں نہانے سے جلد اور چہرے پر مہاسے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، صبح کے بجائے شام کو نہانا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ صبح نہانے سے دن بھر جسم پر بیکٹیریا اور گندگی جمع ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر آراگونا جیوسیپے، ایک طبی مشیر، نے بتایا کہ اگرچہ صبح نہانے سے انسان کی حواس تیز ہوتے ہیں، شام کو نہانے کے بھی خاص فوائد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دن کے دوران ہوا، الرجی، گندگی اور بیکٹیریا جلد اور بالوں میں جمع ہوتے ہیں، خاص طور پر گرمیوں میں جب پولن، کیمیکلز اور پسینے کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کو نہائے بغیر بستر پر جاتے ہیں، تو یہ تمام گندگی بستر اور چادروں میں منتقل ہو جاتی ہے، جو نہ صرف گندے بستر اور رات کی الرجی کو بڑھا سکتی ہے بلکہ خارش، خشکی اور چہرے کے مہاسوں جیسے مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
