خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

اینٹی ڈپریسنٹس ادویات کس طرح دل کی خرابی سے ہونے والی موت کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں؟

ماضی کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچانک دل کی خرابی سے ہونے والی موت (SCD) دل کی مختلف بیماریوں سے ہونے والی تمام اموات میں سے نصف کا سبب بنتی ہے۔ (SCD) اس وقت ہوتا ہے جب دل اچانک پمپ کرنا بند کر دیتا ہے۔ مزید برآں، دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد ڈپریشن کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ہوتے ہیں، اور کچھ مطالعات نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ڈپریشن SCD کا ایک اہم خطرہ بن سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بعض اینٹی ڈپریسنٹ ادویات قلبی مسائل کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑی ہوئی ہیں، جن میں SCD، فالج اور ایٹریل فبریلیشن شامل ہیں۔ ڈنمارک کے ایک اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں ڈاکٹریٹ کی تحقیق کرنے والی جیسمین مجکانووچ نے کہا کہ ذہنی دباؤ جیسے ذہنی امراض کے علاج کے لیے عموماً اینٹی ڈپریسنٹس تجویز کیے جاتے ہیں۔
جیسمین اس نئی تحقیق کی پہلی مصنفہ ہیں، جسے حال ہی میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سائنسی کانگریس میں پیش کیا گیا، اور اس نے مزید تصدیق کی کہ اینٹی ڈپریسنٹس کا استعمال کسی شخص کے SCD کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں