پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

مہندی فنکشن کے لیے آئی اسٹیج ڈانسر زیادتی کے بعد قتل

اوکاڑہ کے علاقے تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہونے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت چندہ علی کے نام سے ہوئی، جو ایک اسٹیج ڈانسر تھی اور عارف والا میں مہندی کے فنکشن میں شرکت کے بعد اوکاڑہ آئی تھی۔ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کیا اور لاش رات گئے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
لواحقین کا دعویٰ ہے کہ مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس ترجمان عرفان سندھو کے مطابق اطلاع ملتے ہی تھانہ گوگیرا پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ڈی پی او اوکاڑہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
شناخت نہ ہونے کی بنا پر پہلے ہی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا، جبکہ پولیس ایپ کی مدد سے مقتولہ کی شناخت کی گئی۔ معلوم ہوا کہ مقتولہ کا تعلق ضلع پاکپتن سے تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں