انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں غیر قانونی بھرتیاں، اینٹی کرپشن کھاتے کھل گئے، رجسٹرار طلب-انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں غیر قانونی بھرتیاں، اینٹی کرپشن کھاتے کھل گئے، رجسٹرار طلب-جام پور: پٹرول ایجنسیوں، گیس فلنگ فیکٹری پر اے سی کی سرپرستی کی چھتری، سانحے کا خدشہ-جام پور: پٹرول ایجنسیوں، گیس فلنگ فیکٹری پر اے سی کی سرپرستی کی چھتری، سانحے کا خدشہ-مظفرگڑھ: دہائی پرانی دشمنی نے پھر سر اٹھا لیا، حافظ قرآن قتل، ملزمان کا چھوٹو گینگ سے تعلق-مظفرگڑھ: دہائی پرانی دشمنی نے پھر سر اٹھا لیا، حافظ قرآن قتل، ملزمان کا چھوٹو گینگ سے تعلق-ملتان: جنرل بس سٹینڈ سکیورٹی رسک، واک تھرو گیٹس نہ سامان و مسافروں کی چیکنگ-ملتان: جنرل بس سٹینڈ سکیورٹی رسک، واک تھرو گیٹس نہ سامان و مسافروں کی چیکنگ-چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نہ جائے، کمشنر ملتان کی کاروائی کے باوجود رجسٹری آفس میں کرپشن، ٹیکس فراڈ، مافیا کو نتھ ڈالنا مشکل-چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نہ جائے، کمشنر ملتان کی کاروائی کے باوجود رجسٹری آفس میں کرپشن، ٹیکس فراڈ، مافیا کو نتھ ڈالنا مشکل

تازہ ترین

اوکاڑہ: مچھر سے بچاؤ کے لیے جلائے گئے اُپلوں سے آگ لگنے سے 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مچھر سے بچنے کے لیے جلائے گئے اُپلوں سے آگ لگنے کے نتیجے میں 3 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے 31 جی ڈی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تینوں بچے ایک ہی چارپائی پر سو رہے تھے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے انہوں نے چارپائی کے قریب اُپلے جلا دیے تھے۔ اُپلوں کی آگ نے بستر کی چادر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب تینوں بچے جھلس گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ آگ کی شدت کے باعث 4 سالہ شیزہ اور 2 سالہ قمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 7 سالہ عبداللہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں