پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو پل سے نیچے پھینک دیا، نوجوان کی حالت تشویش ناک

ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو اوورہیڈ برج سے نیچے پھینک دیا، نوجوان کی حالت تشویش ناک۔ پولیس کے مطابق، لاڑکانہ کے تھانہ دڑی کی حدود میں اوورہیڈ برج پر ڈکیتی کی واردات کے دوران، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت صفائی کمپنی کے ڈرائیور حامد ملگانی کے طور پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، مسلح ڈاکوؤں نے اسٹیشن روڈ کے قریب اوور ہیڈ برج پر ڈکیتی کی کوشش کی، اور مزاحمت پر حامد کو پل سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔ زخمی کی والدہ ماروی خاتون نے بتایا کہ ان کا بیٹا صفائی کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے اور یہ واقعہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بیٹے کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے اور صفائی کمپنی کا کوئی بھی ذمہ دار اسپتال نہیں آیا۔ ماروی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں