خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی قطر پر حملے کے بعد دھمکی

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کو مشرق وسطیٰ کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر پر کیے گئے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا: “یہ پورے خطے کے لیے ایک پیغام ہے۔”
اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو اس وقت نشانہ بنایا جب قیادت غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کر رہی تھی۔
اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور بتایا کہ اس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

دوسری جانب حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی کہ حملے میں حماس قیادت محفوظ رہی، تاہم رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے حمام الحیہ اور دفتر کے انچارج جہاد لبد جان سے گئے، جب کہ تین محافظوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں