آج کی تاریخ

کوٹ ادو: تھل جیپ ریلی 2024 کا فائنل مقابلہ آج ہوگا

کوٹ ادو: تھل جیپ ریلی 2024 کا فائنل مقابلہ آج ہوگا

کوٹ ادو کے علاقہ میں منعقدہ نویں تھل جیپ ریلی میں  پری پئیرڈ کیٹیگری میں ریسرز آج چھانگا مانگا ٹیلہ سے ٹریک پر روانہ ہونگے۔ شدید دھند کے باعث پری پئیرڈ کیٹیگری کا ٹریک مختصر کردیا گیا۔ 105 کلومیٹر کے ٹریک کا فنش پوائنٹ چوبارہ کو مقرر کردیا گیا۔ چھانگا مانگا ٹیلہ سے 12 بجے گاڑیوں کی روانگی ہوگی۔ حدنگاہ محدود ہونے کی وجہ سے ریلی کا ٹائم اور ٹریک تبدیل کیا گیا ہے،  میر نادر مگسی سب سے پہلے ٹریک پر روانہ ہونگے، دوسرے نمبر پر آصف فضل چوہدری روانہ ہونگے۔ صاحبزادہ سلطان چوتھے اور دفاعی چیمپئن تیمور خواجہ 5 ویں نمبر پر روانہ ہونگے، پری پئیرڈ کیٹیگری میں خواتین سمیت 30 ریسرز شریک ہونگے

شیئر کریں

:مزید خبریں