کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 منٹ قبل انہیں ایک اچھی خبر موصول ہوئی ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ معاملات بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، جبکہ ایک “ذہین شخصیت” کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، جو اپنے ملک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے بارے میں بھی سوچ رکھتی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور مجوزہ معاہدے میں کسی مالی لین دین کی گنجائش نہیں ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں