پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

کراچی میں بھتہ خوری کا ہنگامہ: وائرل ویڈیو کے بعد پولیس اہلکار برطرف

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پھل فروش سے بھتہ طلب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق، انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر سب انسپکٹر نعیم اور دو کانسٹیبلز اعجاز اور گلبہار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ​ واضح رہے کہ یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب ایک پھل فروش نے پولیس اہلکاروں پر روزانہ 50 روپے بھتہ لینے کا الزام عائد کیا تھا۔ پھل فروش کا کہنا تھا کہ پیسے نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل وین میں بیٹھنے کا کہا۔
اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے جوہر آباد میں پھل فروش سے مفت پھل لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ ​ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور محکمہ پولیس کی ساکھ بہتر ہو۔​

شیئر کریں

:مزید خبریں