پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

چارسو بوتل ولایتی شراب تھانے پہنچتے 100 رہ گئی 300 گلگشت پولیس پی گئی

ملتان( کرائم سیل)گلگشت پولیس کا جادو، 60 لاکھ روپے کی 400و لایتی شراب کی برآمدگی جائے وقوعہ سےتھانے پہنچتے اور مقدمہ درج ہونے تک کم ہوتی ہوتی100 بوتل رہ گئی۔ آخر کار پولیس کو مجبوراً صرف 100بوتلوںکی برآمدگی کا ہی مقدمہ درج کرنا پڑا ۔بتایا گیا ہے کہ اس ولایتی شراب کی مارکیٹ میں فی بوتل قیمت 18 ہزار روپے ہے۔ یہ شراب کانسٹیبل سیف اللہ کی مخبری پر برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا، چھ دن حراست میں رکھا۔ شراب کی بوتلوں کی تعداد اس دوران تبدیل ہوتی رہی بالاخر گرفتار ملزمان کاشف خان اور حمزہ میں سے مرکزی ملزم کاشف خان کو مبینہ طور پر 400 بوتل شراب کی برآمدگی پر خاموشی اختیار کرنے اور دو لاکھ روپے خرچہ تھانہ دینے پر رہا کر دیا گیا اور مقدمہ ملزم حمزہ پر درج کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ یہ شراب تھانہ صدر کی حدود میں چونگی نمبر ایک سے متعلقہ تھانے کے نوٹس میں لائے بغیر پکڑی گئی ۔ملزمان کاشف اور حمزہ ایک گاڑی میں گاہکوں کو گزشتہ کئی سال سے سپلائی دے رہے تھے اور ان کے گاہکوں میں اہم شخصیات اور کچھ با اثر افسران بھی شامل تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں