آج کی تاریخ

آئی سی سی چیمپنز ٹرافی اگلے سال فروری میں پاکستان میں شروع ہونے جارہی ہے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان آنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جسکی وجہ سے چیمپنز ٹرافی میں گو مگو کی صورتحال برقرار ہے۔

پی سی بی نے کرکٹ کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ کئی کھلاڑی ڈراپ ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سال کے لئے پچیس قومی کرکٹ کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ بابراعظم اور محمد رضوان کی اے کیٹیگری برقرار ہے جبکہ فاسٹ باولرشاہین آفریدی کی اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں تنزلی کردی گئی ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں پانچ ایمرجنگ پلئیرز بھی کو حصہ بنایا گیا ہے

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان شان مسعود کی بی کیٹیگری کپتانی سے مشروط ہے جبکہ نسیم شاہ کو بھی بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کو سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے

پی سی بی نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ نعمان علی اور ساجد کو بھی اس بار سنٹرل کنٹریک کی سی کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ شاداب خان، عبداللہ شفیق۔ سلمان آغا، اور سعود شکیل کی سی کیٹیگری آفر کی گئی ہے۔ فخر زمان کو بھی کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے

 سی کیٹیگری میں حارث روف، صائم ایوب، ابرار احمد بھی شامل ہیں۔ جبکہ خرم شہزاد، محمد علی، حسیب اللہ، عباس آفریدی، اور کامران غلام کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

محمد نواز، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سے نسیم اشرف، افتخار احمد اور احسان کو بھی ڈراپ کیا گیا ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں