Post Views: 105
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کی دیکھ بھال محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق کریں تاکہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرکے مقررکردہ پیداواری ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار 15نومبر تک کاشت کی گئی گندم کی فصل میں یوریا کھاد کے استعمال میں احتیاط برتیں کیونکہ یوریا کے زیادہ استعمال سے فصل کی نباتاتی بڑھوتری میں غیر ضروری اضافہ ہوجاتا ہے اور تیز ہواؤں کے باعث فصل کے گرنے کے امکانات برھ جاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فصل میں نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط 55تا 60دن تک مکمل کریں۔ترجمان نے بتایا کہ گندم کی بروقت کاشت اور فاسفورسی کھادوں کے بہتر استعمال سے فصل بہتر حالت میں کھڑی ہے۔







