آج کی تاریخ

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی شاندار باولنگ۔ تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیو ٹیم ایک سو چالیس رنز پر ڈھیر

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ

تیسرا ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے تیسرے ٹی20 کے لیے اپنے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا قیادت کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو موقع دیاگیا ہے، وہ قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کریں گے اور محمد رضوان کی جگہ حسیب اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی فاتح سائیڈ برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں