پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ہے۔۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب 14 اور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام 3 رنز پویلین واپس لوٹے۔ اسپنر ساجد خان نے چھ جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کو ایک مرتبہ پھر ملتان طرز پر سپن باولرز کے لئے سازگار بنایا گیا۔ اور آخرکار ساجد خان اور نعمان علی کا جادو چل گیا انہوں نے پہلی اننگز میں انگلینڈ بلے بازوں کو دبوچا اور کم ٹارگٹ پر آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
میچ کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ آج دوسرے روز اگر پاکستانی ٹیم بڑا سکورکرنے میں کامیاب ہوگئی تو اگلے تین روز میں دو اننگز کھیلنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔
باولرز کی طرح پاکستانی بلے بازوں کو بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بہتر سکور دینا ہوگا۔ پہلی اننگز میں لیڈ حاصل کرلینے پر پاکستان کی جیت کے چانسز بڑھ جائیں گے۔ لیکن اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈ باولرز کا مقابلہ نہ کرسکی تو پھر پاکستان کے لئے مشکل صورتحال پیدا ہوسکتی ہے