ٹرمپ کا تحفہ، مارکو روبیو کے جوتے سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے جوتوں کے باعث امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور ان کی تصاویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو کو صدر ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ برانڈ کے سیاہ ڈریس شوز بطور تحفہ دیے تھے، تاہم مختلف تصاویر میں یہ جوتے ان کے پاؤں کے مقابلے میں نسبتاً بڑے نظر آئے، جس کے بعد آن لائن صارفین نے اس معاملے پر طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے قریبی ساتھیوں اور کابینہ اراکین کو اکثر اسی طرز کے جوتے تحفے میں دیتے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بعض اوقات اندازے سے اپنے ساتھیوں کے جوتوں کے سائز کا تعین کر کے ان کے لیے جوتے منگواتے ہیں۔
یہ جوتے امریکی برانڈ فلورشیم کے تھے جن کی قیمت تقریباً 145 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے کئی دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی اسی طرز کے جوتے استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
دوسری جانب حال ہی میں امریکی کانگریس کی ایک سماعت کے دوران مارکو روبیو سے ان جوتوں سے متعلق سوال بھی کیا گیا، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماعت ہے یا “سرکس”۔

شیئر کریں

:مزید خبریں