Post Views: 94
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کی گئی مالیاتی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے کرپٹو کرنسی سے وابستہ کاروبار کے ذریعے ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی ہے۔
تقریباً 200 صفحات پر مشتمل مالی ریکارڈ کے مطابق ٹرمپ نے مختلف ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو سرمایہ کاری سے بھاری منافع کمایا۔ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سی آئی سی ڈیجیٹل سے 636 ملین ڈالر کی آمدن حاصل کی۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ری پبلکن پارٹی اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ مڈٹرم کنونشن منعقد کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کنونشن ڈیلاس میں منعقد ہوگا، جسے وہ اپنی پسندیدہ ترین جگہوں میں شمار کرتے ہیں۔







