وَٹہ سَٹہ کا خوفناک انجام: بہن کی طلاق کے بدلے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

پاکپتن(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وَٹہ سَٹہ کی معاشرتی بُرائی ایک اور جان لے گئی، پاکپتن میں بہن کی طلاق کے بدلے بھابھی کو طلاق نہ دینے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیامعاشرے میں جڑیں گاڑے وَٹہ سَٹہ کی فرسودہ روایت نے ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا، تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقہ ملکہ ہانس میں بھابھی کو طلاق نہ دینے پر اپنے ہی بھائی کی جان لے لی، چند روز قبل ارشد اور ظفر کی بہن کو طلاق ہو گئی تھی، طلاق یافتہ بہن اور بھائی ظفر کا وَٹہ سَٹہ کی روایت کے تحت شادی ہوئی تھی، بہن کی طلاق کے بدلے بیوی کو طلاق نہ دینے پر ارشد نے اپنے بھائی ظفر کو نوک دار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں