آج کی تاریخ

نیوزی لینڈ نے بھارت کے ہوم گراونڈ پر چھتیس سال بعد کامیابی حاصل کرلی۔ بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ نے بھارت کے ہوم گراونڈ پر چھتیس سال بعد کامیابی حاصل کرلی۔ بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست

بنگلورو میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اہم ترین بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے چھتیس سال بعد بھارت کے ہوم گراونڈ پر اہم ترین کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اور نیوزیلینڈ کا خواب طویل عرصے بعد پورا ہوا ہے

نیوزی لینڈ کو بھارت کی جانب سے صرف ایک سو سات رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ جو کیویز بیٹسمیںوں نے میچ کے پاچویں اور آخری روز کے پہلے سیشن میں دو وکٹوں پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی

ول ینگ 48 اور پہلی اننگ میں سنچری بنانے والے رچن رویندرا نے 39 رنز ناقابل شکست اسکور کیے۔ بمرا نے کپتان ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے کی وکٹیں حاصل کیں۔

واضھ رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ان کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا اور پوری بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ بھارت کا اپنی سر زمین پر کم تر اسکور رہا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 اور ولیم اورکی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں رچن رویندرا کی سنچری، ڈیون کانوے کے 91 اور ٹم ساؤتھی کے 65 رنز سے تقویت پاتے ہوئے 402 رنز بنا کر پہلی اننگ میں 356 رنز کی بڑی برتری حاصل کی تھی۔

کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجہ نے تین، تین جب کہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں قدرے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 462 رنز بنائے۔

نوجوان مڈل آرڈر بلے باز نے 150 رنز بنائے جب کہ رشبھ پنت صرف ایک رن کی کمی سے اپنی ساتویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہیں 99 پر اورکی نے آؤٹ کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ 24 اکتوبر سے پونے اور تیسرا میچ یکم نومبر سے وانکھیڈے میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ چوبیس اکتوبر سے ہی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بھی تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں شروع ہونے جارہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں