مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

نئے باغات لگا نا چاہتےہیں توان سفارشات پرعمل کریں

نئے باغات لگا نا چاہتےہیں توان سفارشات پرعمل کریں

 ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان حضرات ترشاوہ پھلوں کی بیمار،سوکھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں۔کنو،مسمی وغیرہ کی برداشت جاری رکھیں اور برداشت شدہ پودوں کی شاخ تراشی تیزدھار آلات سے کرتے رہیں۔نئے باغات لگانے کے لیے زمین کی تیاری کریں اور گڑھے کھودیں۔ باغبان محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ترشاوہ باغات میں متوازن کیمیائی کھادیں ڈالیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ باغبان کنو، چائنا لیموں اور دیگر اقسام کی برداشت جاری رکھیں۔نئے باغات لگانے کے لئے زمین کی تیاری کریں اور 3x3x3 کے گڑھے کھودیں اوران کو15 دن کیلئے کھلے رکھیں۔گڑھوں میں ایک فٹ اوپر والی گڑھے کی ایک حصّہ مٹی،ایک حصّہ بھل اور ایک حصہ گلی سڑی گوبر کی کھاد ملا کر بھر دیں اور بعد ازاں، پانی لگا کر ہموار کریں۔نئے باغات لگانے کیلئے پودوں کی خرید ترجیحاً سرٹیفائیڈ نرسری سے کریں۔باغبان اس پندھرواڑے میں فاسفورس،پوٹاش اور اجزائے صغیرہ والی کھادیں ڈال سکتے ہیں 

شیئر کریں

:مزید خبریں