مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں بے قابو، کراچی سرفہرست، جنوبی پنجاب میں قلت سنگین، گندم 5 ہزار روپے من

ملتان،کراچی(قوم نیوز،سٹاف رپورٹر ، نمائندگا ن) ملک بھر میںآٹے کی قیمتیں بے قابو،کراچی سرفہرست، جنوبی پنجاب میں قلت سنگین ہوگئی،گندم 5ہزارروپے من تک پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق کراچی کے شہر ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہوکر 3540 روپے تک پہنچ گیا ہے۔فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے مہنگا ہوکر 3000 روپے تک ہوگیا ہے جبکہ خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوکر 3400 روپے تک چلا گیا ہے۔لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے، حیدرآباد میں 280 روپےمہنگا ہوکر 3480 روپے تک ہوگیا ہے۔کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 190 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3220 روپے جبکہ سکھر میں 140 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2933 روپے، ملتان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 66 روپے مہنگا ہوکر 2933 روپے تک ہو گیا ہے، بہاولپور میں 40 روپے مہنگا ہونے کے بعد آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 3000 روپے ہوگئی ہے۔پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3300 روپے تک ہے جبکہ بنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3200 کا مل رہا ہے۔ اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3373 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3333 روپے تک برقرار ہے۔گوجرانوالہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3000 روپے، سیالکوٹ میں 3133 روپے اور لاہور میں 2300 روپے تک مل رہا ہے۔بورے والا سےنمائندہ خصوصی کےمطابق ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی کے باعث بورے والا اور گردونواح میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ عام مارکیٹ میں آٹے کی قیمت 155 روپے فی کلو اور چکیوں پر 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے گندم کے نرخ بھی فی 40 کلوگرام 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے ہیں آٹا سیلز پوائنٹس کے باہر خواتین، بزرگوں اور مردوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں اور شہری کئی کئی گھنٹے انتظار کے باوجود آٹا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلور ملز کو گندم کے سرکاری کوٹے کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو ریلیف پیکیج کے تحت آٹا دستیاب نہیں ہو رہا، جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا پہلے ہی مشکل ہے ایسے میں آٹے جیسی بنیادی ضرورت کا حصول بھی دشوار ہوگیا ہےمتاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر فلور ملز کو گندم کے سرکاری کوٹے کی فراہمی اور آٹے کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف پیکیج کے تحت سستا آٹا مل سکے۔علی پور سےکرائم رپورٹر کےمطابق علی پور اور اس کے گردونواح میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث آٹے کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، چکی آٹا 160 روپے کلو جبکہ 6 ہزار روپے من سے تجاوز کر گیا ہے، چکی مالکان من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب ہیں۔تحصیل علی پور اور اس کے گردونواح میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث عوام شدید پریشان ہیں، غریب خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔سماجی تنظیم دی فرینڈز آرگنائزیشن رجسٹرڈ علی پور کے سابقہ صدر و بانی امیر خان شیروانی ایڈووکیٹ اور شہریوں رانا مقصود علی،چوہدری عارف بشیر، رانا حفیظ ،راؤ عبدالرحمان خاں کا کہنا ہے کہ چکی مالکان کی من مانی وصولیوں کے باعث مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں