آج کی تاریخ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، وزیراعظم کی مبارکباد

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تین سال اور آٹھ ماہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی کامیابی حاصل، ہوم گراونڈ پر پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر دوسرا ملتان ٹیسٹ جیت لیا۔ ملتان سٹیڈیم میں سپن باولرز ساجد خان اور نعمان علی نے تاریخ رقم کردی۔ پاکستان نے ملتان سٹیڈیم میں انیس سال کے بعد ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کو دو سو ستانوے رنز کا ٹارگٹ دیاتھا جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کھیل کے چوتھے روز کھانے کے وقفے سے پہلی ہی آوٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں نعمان علی نے آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ملتان سٹیڈیم کی اسی پچ پر پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا جبکہ انگلینڈ نے آٹھ سو رنز سے زائد کی بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جس کے بعد ٹیم میں چار بڑی تبدیلیاں کی گئیں اور اب دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے سپن باولرز نے انگلش بیٹسمیون کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔۔ پاکستان کی تاریخی فتح پر وزیراعظم پاکستان، چیف منسٹر پنجاب اور چئیرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے

انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان بین سٹوکس دوسری اننگز میں سینتیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ انہوں نے ریورس شاٹس کی مدد سے پاکستانی ٹیم پر پریشر ڈالنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔ جبکہ کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کو کامیابی کی اشد ضرورت تھی۔ ضرورت کے مطابق سپن باولرز کو آزمایا اور بالاخر پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔

کپتان شان مسعود کی قیادت میں پاکستان چھ مسلسل ٹیسٹ میچز میں شکست سے دوچار ہوا تھا۔ جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ چار سالوں کے دوران پاکستان نے گیارہ ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔ جس میں چھ میں شکست اور پانچ میچ ڈرا ہوئے

شیئر کریں

:مزید خبریں