Post Views: 82
ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو دو سو اکانوے رنز پر آوٹ کرکے پچھتر رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی باولر ساجد خان نے پہلی اننگز میں سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے تین سو چھیاسٹھ رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں انگلینڈکی پوری ٹیم دو سو اکانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی سپن باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف آٹھ سو سے زائد رنز بنائے تھے۔ وہی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ کا مقابلہ نہیں کرسکی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ بابر اعظم اور شاہین آفریدی، نسیم شاہ۔ سرفراز احمد اور ابرار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا