مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

مصباح الحق کا پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی حتمی وجوہات اور باضابطہ طور پر استعفیٰ جمع کرانے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہوگا اور انہوں نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ نوٹس پیریڈ مکمل ہونے کے بعد سابق کپتان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوجائیں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد پی سی بی میں بھی اہم تبدیلیاں سامنے آنے لگی ہیں۔
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر اوپننگ بیٹر امام الحق بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ ان کی انجری کے معاملے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں اور ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے انہیں انکوائری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں